6قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد

6قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم  موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) راول ڈویژن پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں، 6قمار باز گرفتار۔۔۔

، داؤ پر لگی رقم 29ہزار 850روپے، 6موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 5افراد کو حراست میں لیکر داؤ پر لگی رقم 20ہزار 800روپے، 5موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کیے۔ وارث خان پولیس نے بذریعہ BPEXCHلائیو ایپ سے جوا کھیلنے والے قمار باز کو گرفتار کر کے رقم 9ہزار 50روپے اور موبائل فون برآمد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں