جی بی الیکشن، الیکشن کمیشن وزیر اعظم ،وزرا کی مداخلت کا نوٹس لے، ہمایوں خان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے وزیراعظم کے حالیہ دورئہ گلگت بلتستان پر۔۔۔
شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے انتخابی دنوں میں وزیراعظم اور وفاقی وزراء کے سیاسی نوعیت کے دوروں پر پابندی عائد کرے تاکہ تمام جماعتوں کو یکساں مواقع میسر آسکیں۔