فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام اختتام پذیر
راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 43/44ویں بیچ اختتام پذیر ہو گیا۔۔۔۔
انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی، دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں سینئر پولیس افسران نے طلباء و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے۔ تقریب کے اختتام پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن IIافتخار حسین نے فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام میں شامل طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔