بیول، جرمانوں، چھاپوں کے خلاف تاجروں کا احتجاج
بیول (نمائندہ دنیا) بیول شہر میں تاجر برادری سراپا احتجاج، روز بروز نئی ٹیموں کے بھاری جرمانوں پر شدید تحفظات۔۔۔
، بیول شہر کی تاجر برادری نے انتظامیہ کی جانب سے آئے روز مختلف ٹیموں کے چھاپوں اور بھاری جرمانوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار پہلے ہی شدید معاشی بحران کا شکار ہے، ایسے میں مسلسل جرمانوں نے تاجروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔