اے سی پنڈدادنخان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ کیا۔۔۔
، چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ ایمرجنسی وارڈ اور پولیس خدمت مرکز کا معائنہ کیا۔ مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات ادویات کی دستیابی صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔