اسلام آباد، 22مشکوک افراد، 23موٹر سائیکل تھانے بند
سرچ آپریشنز میں 467افراد، 23دکانوں، 314گھرانوں، 64گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 467افراد، 314گھرانوں، 21ہوٹلوں، 23دکانیں، 219موٹرسائیکلوں اور 64گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 22مشکوک افراد اور 23موٹرسائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔