شہریوں کی سہولت، امن و امان کا قیام اولین ترجیح،اے ڈی سی

شہریوں کی سہولت، امن و امان کا قیام اولین ترجیح،اے ڈی سی

مویشی منڈیوں میں سکیورٹی انتظامات، ٹریفک کی روانی اور صفائی کا انتظام کرنیکی ہدایت

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) عیدالاضحی کے موقع پر قائم ہونے والی مویشی منڈیوں کے انتظامات، سکیورٹی اور شہری سہولیات کے حوالے سے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملیحہ سحر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مویشی منڈیوں میں سکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، لائٹنگ، پینے کے صاف پانی، ویٹرنری سہولیات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کی سہولت اور امن و امان کا قیام ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں میں سکیورٹی کے موثر انتظامات، ٹریفک کی روانی اور صفائی کے نظام کو ہر صورت برقرار رکھا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں