راولپنڈی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری گرفتار

راولپنڈی، قتل کے مقدمہ میں  مطلوب مرکزی اشتہاری گرفتار

راولپنڈی (این این آئی) تھانہ چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔۔

، زیر حراست اشتہاری نے ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا تھا، جو دوران علاج معالجہ دم توڑ گیا تھا، اشتہاری جنوری 2025سے پولیس کو مطلوب تھا، چونترہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں