ڈی جی سیف سٹی کی زیرصدارت اجلاس سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ پر پیش رفت کا جائزہ
اسلام آباد(این این آئی)ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نے اہم اجلاس میں سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور سیف سٹی توسیعی منصوبے پر۔۔
پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ملاقات کے دوران اسلام آباد پولیس کے مختلف شعبہ جات کے نظام، کارکردگی اور ادارہ جاتی بہتری کے حوالے سے افسران کی تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی گئی، اس موقع پر افسران کو سیف سٹی اسلام آباد کے جدید نظام، ورکنگ میکانزم، نگرانی کے طریقہ کار اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔