راولپنڈی،ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 7ملزمان گرفتار
راولپنڈی(آن لائن) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ۔۔
مطلوب 7 ملزمان گرفتار کر کے 3 مسروقہ موٹرسائیکل، 1 لاکھ 85 ہزار 700 روپے نقدی، دیگر گھریلو سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا، تھانہ سول لائنز پولیس نے 4 رکنی گینگ گرفتار کر کے 2 مسروقہ موٹر سائیکل، 75 ہزار روپے ، UPS، کیمرہ، موبائل فون اور دیگر گھریلو سامان، تھانہ ویسٹریج پولیس نے دو رکنی گینگ گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل، 84 ہزار روپے اور اسلحہ جبکہ روات پولیس نے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے 26 ہزار 700 روپے برآمد کر لئے ۔