راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، عیدالاضحی کے موقع پر صفائی انتظامات کیلئے پلان تشکیل
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحی 2026 کے موقع پر ضلع بھر میں مثالی صفائی انتظامات کیلئے ۔۔
جامع اور مثر صفائی پلان تشکیل دے دیا، عید صفائی آپریشن کے دوران 6340 سے زائد ورکرز اور 1066 گاڑیاں و مشینری فیلڈ میں خدمات انجام دیں گی جبکہ تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، راول ٹان، پوٹھوہار ٹان، صدر، ٹیکسلا، گوجر خان، کہوٹہ اور کلرسیداں کی 164 یونین کونسلز میں جاری رہے گا۔