مقدمات کو میرٹ پر یکسو،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت
راولپنڈی (خبر نگار) ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کی ایس ڈی پی او آفس نیو ٹاؤن اور ایس ڈی پی او آفس سٹی میں میٹنگز۔۔
،افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے ، اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف کارروائیوں میں مزید بہتری لائی جائے ، بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ سے ملزمان کی سزایابی کو یقینی بنائیں۔