نوشہرہ :موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ میں تاجر جاں بحق

نوشہرہ :موٹر سائیکل سواروں  کی فائرنگ میں تاجر جاں بحق

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) حکیم آباد ڈھیری کٹی خیل مسجد بلال کے قریب موٹرسا ئیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجہ میں نظام پور کا 38سالہ تاجر موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔۔۔۔

جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ریسکیو1122نے مقتول تاجر ریاض گل کی لاش ہسپتال منتقل کی جہاں سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے ۔تھانہ نوشہرہ کینٹ میں مقتول کے بھائی خالدگل کی مدعیت میں 3 نامزد ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں