راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر گارڈ روم کا افتتاح رواں ماہ کیا جائیگا ،ڈویژنل انجینئر
راولپنڈی (اے پی پی) ڈویژنل انجینئر ریلوے راولپنڈی طیب ریاض نے کہا ہے کہ راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر گارڈ روم کی ۔۔۔۔
تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کا افتتاح رواں ماہ کے دوران کیا جائے گا ،منصوبے کا مقصد ٹرین ڈرائیوروں اور متعلقہ عملے کو جدید اور آرام دہ سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ طویل سفر کے بعد بہتر انداز میں آرام کر سکیں۔ اپ گریڈ شدہ گارڈ روم میں ڈرائیوروں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔