بجٹ میں کاروباری طبقے پر مزید بوجھ ڈالا گیا تو احتجاج کریںگے مرکزی تنظیم تاجران راولپنڈی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)زاہد بختاوری ڈویژن صدر مرکزی تنظیم تاجران راولپنڈی (رجسٹرڈ) نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی، ٹیکسوں کے۔۔۔۔
بے جا بوجھ نے تاجر برادری کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ، اگر آئندہ بجٹ میں کاروباری طبقے پر مزید بوجھ ڈالا گیا تو تاجر برادری احتجاج کرے گی ۔ ا س حوالہ سے اجلا س میں 60 سے زائد بازاروں کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی اور لاک ڈاؤن جیسی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر متعلقہ نوٹیفکیشن واپس لے ۔