ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا مختلف امام بارگاہوں کا دورہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا ، انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور۔۔۔۔
سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنا ئیں ، دورانِ ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ اور سکیورٹی کے طے شدہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔