کلرسیداں،کروڑوں کی سات گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے

کلرسیداں،کروڑوں کی سات  گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے

راولپنڈی (خبرنگار) کلرسیداں میں کروڑوں روپے مالیت کی 7گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے، ایس پی صدر انعم شیر نے گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کیں۔

 ایس ڈی پی او کہوٹہ اور ایس ایچ او کلرسیداں بھی ہمراہ تھے، ملزم نے رینٹ پر گاڑیاں لے کر دیگر اضلاع میں فروخت کر دی تھیں، کلرسیداں پولیس نے چند روز کے اندر پنجاب کے مختلف اضلاع سے گاڑیاں برآمد کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں