چین، پاکستان اور کامسٹیک کے اشتراک سے جڑی بوٹیوں پر تحقیق کیلئے مشترکہ لیبارٹری قائم
اسلام آباد (نامہ نگار) چین، پاکستان اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون کامسٹیک مشترکہ اشتراک سے جڑی بوٹیوں اور روایتی ادویات پر تحقیق کیلئے ۔۔۔
مشترکہ لیبارٹری قائم کر دی گئی ہے، جس کا مقصد روایتی چینی طب اور یونانی طب کے شعبوں میں سائنسی تحقیق، ادویات کی تیاری اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ مشترکہ لیبارٹری کا افتتاح چین کے شہر ننگبو میں روایتی چینی اور یونانی طب میں تعاون کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم کے دوران کیا گیا منصوبے میں چین اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 50محققین شامل ہیں، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک ڈاکٹر اقبال چودھری نے کہا کہ پاکستان اور چین نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران روایتی طب کے شعبے میں تحقیق، سائنسی تبادلوں اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے تعاون کی ایک کامیاب مثال قائم کی ہے۔