راولپنڈی، کزن کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، ویڈیو بھی بنالی

راولپنڈی، کزن کی لڑکی سے  مبینہ زیادتی، ویڈیو بھی بنالی

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے میں کزن نے گھر میں گھس کر لڑکی سے مبینہ زیادتی کی۔۔۔

، ملزم نے نازیبا ویڈیو بھی بنائی، بلیک میل کرکے دھمکیاں بھی دیتا رہا اور ویڈیو وائرل کر دی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ والد کام پر اور والدہ گاؤں میں فوتگی پر گئی ہوئی تھیں، تایا کا بیٹا گلریز شبیر دیوار پھلانگ کر زبردستی گھر میں داخل ہوا اور مجھے دبوچ لیا اور چاقو سے مارنے کی دھمکیاں دے کر زبردستی کی اور اپنے موبائل فون سے نازیبا ویڈیوز بنائیں بعد میں دھمکیاں دیں کہ گھر والوں کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردوں گا، کچھ دن بعد نامعلوم فون نمبر سے وہی ویڈیو مجھے موصول ہوئی۔  پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں