بجٹ عوام دشمن،مہنگائی بڑھے گی خدمتِ انسانیت پارٹی، ای کیو کیو این

بجٹ عوام دشمن،مہنگائی بڑھے گی  خدمتِ انسانیت پارٹی، ای کیو کیو این

مری (نمائندہ دنیا) یہ بجٹ عوام دشمن ہے جس میں غریب کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار خدمتِ انسانیت پارٹی پاکستان اور ای کیو کیو این نے کیا۔۔۔۔

 خدمتِ انسانیت پارٹی پاکستان کے صدر محمد سلیم خان لغاری اور سی ای او ای کیو کیو این محمد شہباز لغاری نے مری پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وفاقی بجٹ 2026-27کو عوام دشمن، غریب کش اور اشرافیہ نواز ہے جس کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ حکومت بجٹ پر فوری نظرثانی، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرے، کسانوں اور مزدوروں کو سہولتیں فراہم کرے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں