اٹامک انرجی کینسر ہسپتال انمول میں پہلے رضاکارانہ پروگرام کا آغاز
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) اٹامک انرجی کینسر ہسپتال انمول میں پہلے رضاکارانہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔۔۔
افتتاحی تقریب میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ممبر سائنس ڈاکٹر شکیل عباس روفی، ڈائریکٹر انمول ہسپتال ڈاکٹر آرزو فاطمہ سلیم، فیکلٹی ممبران، طبی ماہرین اور تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔مختلف سکولوں اور کالجوں سے منتخب کیے گئے 22طلبہ کے گروپ کو رضاکاروں کے پہلے بیچ میں شامل کیا گیا ہے ۔ ایک ماہ کی باقاعدہ مصروفیت کے دوران، یہ طلبہ مریضوں اور ان کے تیمارداروں کی مدد کریں گے اور ہسپتال کے اندر رہنمائی فراہم کریں گے ۔