کیڈٹ کالج پٹارو، جامشورو کے طلبہ کا دورہ پارلیمنٹ ہاؤس
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) کیڈٹ کالج پٹارو، جامشورو کے 35رکنی طلبہ کے وفد نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ طلبہ کے وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا۔۔۔
جہاں انہیں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، سینیٹ کے قیام و ارتقائی، آئینی سفر اور قومی قانون سازی میں ایوانِ بالا کے کلیدی کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفد کو سینیٹ کی تاریخ اور کارکردگی پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ۔وفد نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی کا بھی مشاہدہ کیا۔