ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن مری کو عمارت کی تعمیر کیلئے 30لاکھ روپے فراہم

ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن مری کو عمارت  کی تعمیر کیلئے 30لاکھ روپے فراہم

مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنرمری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ضلعی انتظامیہ بار اور بینچ کے درمیان بہتر رابطے اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ ۔۔۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مری اورکوآرڈینیٹر برائے سینئر منسٹر پنجاب سردار حسن اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سینئر منسٹر پنجاب مریم اورنگزیب کی جانب سے مری بار کی عمارت کی تعمیر کیلئے 30لا کھ روپے کا چیک مری بار کے نمائندگان کے حوالے کیا۔ صدر عمران عباسی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار یاسر یوسف ایڈووکیٹ و دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سینئر منسٹر پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں