راولپنڈی؛مختلف جرائم میں ملوث 20ملزم گرفتار

راولپنڈی؛مختلف جرائم  میں ملوث 20ملزم گرفتار

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 20ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ایک گروہ سے مہران کار اور 6مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہو ئے ۔۔۔۔

 روات پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب چھٹے اشتہاری کو گرفتارکرلیا ۔ تھانہ سٹی پولیس نے سابقہ رنجش کی بنیاد پر راہگیر سمیت تین شہریوں کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، صادق آباد پولیس نے شہری کے گھر پر فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے 5ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو 650گرام چرس اور بڑی مختلف مقدار میں شراب برآمد کی جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے پر 5ملزموں کو حراست میں لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں