راولپنڈی ، قتل کے مختلف واقعات میں ملوث چار ملزمان گرفتار
راولپنڈی (خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں قتل کے واقعات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
صادق آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، جس نے جائیداد کے تنازع پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ آر اے بازار پولیس نے ایک ہفتہ قبل شہری کو قتل کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان نے سابقہ رنجش کی بنیاد پر چھریوں کے وار کرکے شہری کو زخمی کیا تھا جو بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔ صادق آباد پولیس نے دو ہفتے قبل معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ خنجر کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔