اسلام آباد ،سنگین جرائم میں ملوث 8 جرائم پیشہ افراد گرفتار

 اسلام آباد ،سنگین جرائم میں ملوث 8 جرائم پیشہ افراد گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ،مقدمات درج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث آٹھ جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے ، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج ،مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ شالیمار، تھانہ سمبل،تھانہ سبزی منڈی،تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 215 گرام چرس،904 گرام ہیروئن، 236 گرام آئس ،20 بوتل شراب ،ایک خنجراورایک عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں