راولپنڈی،سخت سکیورٹی انتظامات، فلیگ مارچ ، جلوس روٹس کا جائزہ

 راولپنڈی،سخت سکیورٹی انتظامات، فلیگ مارچ ، جلوس روٹس کا جائزہ

جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی باڈی سرچ اور واک تھرو گیٹس سے چیکنگ ہوگی

راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی پولیس نے سات محرم الحرام کے جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سخت انتظامات مکمل کرتے ہوئے راول ڈویژن میں فلیگ مارچ کیا اور جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار تھا۔دریں اثنا ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق نے سات محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کا دورہ بھی کیا اور متعلقہ افسران کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس کے اطراف تمام گلیوں کو مکمل طور پر سیل کیا جائے جبکہ جلوس میں شامل ہونے والے افراد کو باڈی سرچ اور واک تھرو گیٹس سے چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں