آزاد کشمیر الیکشن ،راولپنڈی میں گہما گہمی ،15سے زائد امیدوار

 آزاد کشمیر الیکشن ،راولپنڈی  میں گہما گہمی ،15سے زائد امیدوار

حلقہ ویلی 4اور ویلی 5میں 10ہزارروٹرحق رائے دہی استعمال کریں گے ، جوڑ توڑ شروع

راولپنڈی (خاورنوازراجہ )قانون ساز اسمبلی کے آمدہ الیکشن کے لیے راولپنڈی کے دوحلقوں میں10ہزارروٹرحق رائے دہی استعمال کریں گے ، حلقہ ویلی 4 اور ویلی 5 میں راولپنڈی میں سیاسی گہماگہمی شروع ہو چکی ہے ،مسلم لیگ ن نے دونوں حلقوں سے ٹکٹ جاری کردیئے ، پیپلزپارٹی ، جماعت اسلامی ، تحریک انصاف ، مسلم کانفرنس ، تاحال ٹکٹوں کا فیصلہ نہ کرسکے ، دونوں حلقوں سے 15سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ، حلقہ ویلی 4 میں 3300ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے اس حلقے میں مسلم لیگ ن نے جس امیدوار کو ٹکٹ دیا ہے غیر معروف اورکمزورامیدوار ہیں ،اس حلقے سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کے تین امیدوار ہیں۔

تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قانون ساز اسمبلی جاوید بٹ جنہوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے وہ ٹکٹ کے امیدوار ہیں اسی طرح سابق سٹوڈنٹس لیڈر ذیشان مہدی بھی مضبوط امیدوار ہیں پیپلزپارٹی کی قیادت کو چاہئے کہ وہ ورکر کو موقع دیں زیشان مہدی راولپنڈی میں محترک لیڈر ہیں ، ٹکٹ ملنے کی صورت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ، اسی طرح حمزہ مجید بزمی بھی ٹکٹ کی دوڑ میں ہیں ، ویلی 4 سے عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی نائب صدر چوہدری انعام ظفر میں اس حلقے سے پارٹی کی انٹری ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم انہیں امیدوار دستیاب ہی نہیں ،ویلی 5 میں 6926 ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے اس حلقے سے مسلم لیگ ن کی پوزیشن مستحکم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں