اسلام آباد ہائیکورٹ، ہائی ویز پر سپیڈ لمٹ کم کرنے کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )حکومتی کفایت شعاری اقدامات کے دوران ہائی ویز پر سپیڈ لمٹ کم کرنے کے خلاف کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔۔۔
موٹروے پولیس کا اسپیڈ لمٹ کم کرنے کا اقدام غیر قانونی قرار دینے کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کریں گے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے ،شہری قیصر اکرم کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لیے ایندھن کی بچت کی خاطر رفتار کی مقررہ حد کم کرنے کی قانون میں گنجائش نہیں۔