وادی کاغان میں جلد تین روزہ کاغان فیسٹیول کا انعقاد کریں گے ، معاون خصوصی

وادی کاغان میں جلد تین روزہ کاغان  فیسٹیول کا انعقاد کریں گے ، معاون خصوصی

پشاور (اے پی پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ وعجائب گھر ملک عدیل اقبال نے کہاکہ موسم گرما کے شروع ہوتے ہی سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے ۔۔۔۔

 خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ، سیاحوں کیلئے سیاحتی مقامات میں سیروتفریح کیلئے بہترین سرگرمیوں کے انعقاد کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سیاحت و ثقافت خیبر پختونخوا کے دفتر میں ہونے والے تین روزہ کاغان فیسٹیول سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے موقع پر کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں