حضرت امام حسینؑ کی قربانیاں حق و صداقت کا روشن مینار ،شیعہ علماء کونسل
اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے ) مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل شبیر حسن میثمی نے عاشورہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے۔۔۔
کہ جتنا عظیم خاندان تھا اُتنا ہی بڑا امتحان تھا یہ محسن اسلام حضرت ابوطالبؑ کے خاندان کا جگر تھا کہ اسلام کی بقا کی خاطر قربانیاں دیں۔نواسہ رسول ص حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی قربانیاں رہتی دنیا تک حق و صداقت کا روشن مینار ہیں، امام عالی مقام حضرت امام حسین اور آپ کے باوفا ساتھیوں نے کربلا کی تپتی ریت پر سر قلم کروا دیئے لیکن حق کے راستے سے ایک انچ پیچھے نہ ہٹے اور دین خدا و شریعت پیغمبر اسلام پر آنچ نہیں آنے دی ۔