امام حسینؑ نے ظلم و جبر کیخلاف ڈٹ جانے کا جو درس دیا،عوام پاکستان پارٹی

 امام حسینؑ نے ظلم و جبر کیخلاف ڈٹ  جانے کا جو درس دیا،عوام پاکستان پارٹی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی نائب صدر چوہدری انعام ظفر اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی اور واقعئہ کربلا حق، صداقت، عدل اور۔۔۔

 انسانی وقار کی سربلندی کی لازوال مثال ہے ۔ امام حسینؑ نے دینِ اسلام کی حقیقی روح کو زندہ رکھنے اور ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا جو درس دیا، وہ قیامت تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ واقعئہ کربلا ہمیں سکھاتا ہے کہ حق اور باطل کی کشمکش میں اہلِ حق کو ہر قیمت پر سچائی، انصاف اور اصولوں کا ساتھ دینا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں