یوم عاشورہ ،ریسکیو 1122 مری کا جامع ایمرجنسی کور پلان
راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار ) یومِ عاشورہ (10 محرم الحرام) کے موقع پر ریسکیو1122 مری نے ضلع مری اور۔۔۔
تحصیل کوٹلی ستیاں میں جامع ایمرجنسی کور پلان نافذ کیا جبکہ کوڈ ریڈ بھی برقرار رکھا گیا، عزاداران، مجالس اور جلوسوں کو بروقت، محفوظ اور مؤثر ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے گئے تھے ۔ 250سے زائد ریسکیورز اور رضاکار مختلف جلوسوں، مجالس اور حساس مقامات پر اپنے فرائض سرانجام دیئے ،17ایمبولینسز، 7فائر وہیکلز، 2ریسکیو وہیکلز، 30ریسکیو موٹر بائیکس اور 12 خصوصی ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی تھیں ۔