ذوالجناح گھوڑوں کی صحت، حفاظت اور فلاح و بہبود کیلئے غیر معمولی انتظامات
راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار )محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے مقدس ذوالجناح گھوڑوں کی صحت، حفاظت اور فلاح و بہبود کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے ۔۔۔۔
محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے صوبہ بھر میں 242 مقدس ذوالجناح گھوڑوں کا ویٹرنری معائنہ، علاج معالجہ اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس مقصد کے لیے راولپنڈی ڈویژن میں 14 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز مختلف جلوسوں کے ہمراہ تعینات رہیں جبکہ 74ویٹرنری افسران اور اہلکار فیلڈ میں متحرک رہ کر اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے رہے ۔