تارکین وطن کی شکایات ،کامیابی کی شرح 83فیصد ، چیئرمین او پی ایف

  تارکین  وطن کی شکایات ،کامیابی کی  شرح 83فیصد ، چیئرمین او پی ایف

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے متعارف کرائی گئی۔۔۔

 اہم اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن نے اپنے 24/7 واٹس ایپ، ای میل اور آن لائن پورٹل شکایت کے نظام کو مضبوط کیا ہے جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے حل میں کامیابی کی شرح 83 فیصد ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ او پی ایف بیرون ملک کمیونٹی کے لیے کارکردگی، شفافیت اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے اپنے نظام کو مسلسل اپ گریڈ کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن آزاد جموں و کشمیر سمیت چاروں صوبوں میں 27 سے زائد سکولوں اور کالجوں کا انتظام کر رہی ہے جبکہ بیرون ملک مقیم خاندانوں کے لیے فیس میں 50 فیصد تک رعایت بھی فراہم کر رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں