اسلام آباد ،8مشکوک افراد ،6موٹر سائیکل تھانے بند
سرچ آپریشز،329افراد،174 گھرانوں ،22 ہوٹلوں ،74 گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 329افراد ، 174 گھرانوں، 22ہوٹلوں، 59دکانیں، 158 موٹر سائیکلوں اور 74 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے آٹھ مشکوک افراد اور چھ موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ،سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔