وزارت تعلیم،نیسلے کے مابین دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
300اساتذہ کو تربیت،وفاقی سرکاری سکولوں کے 10,000طلبہ مستفید ہونگے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور نیسلے پاکستان کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ۔ ان شراکت داریوں کا مقصد بچوں میں غذائیت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا اور صحت مند طرزِ زندگی کو رواج دینا ہے ۔تقریب میں سیکرٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب، وزارت کے اعلیٰ حکام، نیسلے پاکستان کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبلٹی شیخ وقار احمد، منیجر کارپوریٹ افیئرز زاہر احمد اور نیسلے پاکستان کی ٹیم کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔\"نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز\" (Nestl for Healthier Kids)اقدام کے تحت یہ شراکت داریاں غذائیت سے متعلق آگاہی، صحت مند غذا، مناسب پانی کے استعمال (ہائیڈریشن)، صفائی، جسمانی سرگرمیوں اور ذمہ دارانہ کچرا انتظام (ویسٹ مینجمنٹ) کے فروغ پر توجہ مرکوز کریں گی۔ وفاقی نظامتِ تعلیم (FDE)کے ساتھ شراکت داری کے تحت تقریباً 300اساتذہ کو تربیت فراہم کی جائے گی، جس سے وفاقی سرکاری سکولوں کے تقریباً 10,000 طلبہ مستفید ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments