اسلام آباد، 11اشتہاریوں سمیت 24جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، 11اشتہاریوں سمیت 24جرائم پیشہ افراد گرفتار

سمبل، سبزی منڈی، کھنہ، نیلور، بہارہ کہو، بنی گالہ میں کارروائیاں، منشیات، اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 24جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ سمبل، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ کھنہ، تھانہ نیلور، تھانہ بہارہ کہو، تھانہ شمس کالونی، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ بنی گالا پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 13ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,380گرام آئس، 2,780گرام چرس، 2,800گرام ہیروئن، مختلف بور کے چار عدد پستول، ایک کلاشنکوف اور ایک رائفل معہ ایمونیشن برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری، سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 11مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...