مصدق ملک کی شیزانگ خودمختار خطے کی عوامی حکومت کے نائب چیئرمین سے ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی مصدق ملک نے چین کے شیزانگ خودمختار خطے کی عوامی حکومت کے نائب چیئرمین مسٹر شو زی تاؤ سے 5ویں چائنا شیزانگ ٹرانس ہمالیہ فورم کے موقع پر ملاقات کی۔ ۔۔
نائب چیئرمین نے وفاقی وزیر اور پاکستانی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے شیزانگ خودمختار خطے کی تاریخ، جغرافیہ، سیاسی ارتقاء، معاشی ترقی اور بھرپور ثقافتی ورثے کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے خطے کے ترقیاتی ماڈل پر بھی روشنی ڈالی، جس میں ماحولیاتی تحفظ، قدرتی وسائل کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ملاقات کے دوران نائب چیئرمین نے بتایا کہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران شیزانگ میں سماجی و معاشی ترقی کے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں عوامی فلاح اور مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے موسمیاتی اقدامات اور سائنسی تحقیق کے شعبوں میں مزید تعاون دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کو مزید مستحکم کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments