زیرِ التوامقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے ،آئی جی

زیرِ التوامقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے ،آئی جی

فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،علی ناصر رضوی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں تفتیشی نظام،قانونی امور، شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے ، مقدمات کی موثر پیروی، زیرِ التوا مقدمات کی پیش رفت، انصاف کی شفاف فراہمی اور مجموعی پولیسنگ کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ، شواہد اور قانون کے مطابق مکمل کی جائے ، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ، زیرِ التوائمقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور پراسیکیوشن کے ساتھ موثر رابطہ برقرار رکھتے ہوئے مقدمات کی مضبوط پیروی کی جائے ۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں آئی جی نے ڈی جی سیف سٹی ہارون جوئیہ اورسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس SWATفورس کے میجر اعجاز کے ساتھ اجلاس کیا، جس میں جدید سرویلنس سسٹم، انٹیلی جنس بیسڈ پولیسنگ، کمانڈ اینڈ کنٹرول میکانزم، فوری رسپانس اور SWATفورس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...