سکالر شپ کا جھانسہ دے کر رقوم لوٹنے والا انسانی سمگلر گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایف آ ئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انسانی سمگلر زوہیب ولد ذوالفقار بھٹی کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔۔۔
ملزم سیالکوٹ میں براڈوے کنسلٹنسی کے نام سے ایجنسی چلا رہا تھا،ا س نے متعدد طلبا اور درخواست گزاروں کو یونیورسٹی آف نیواڈا رینو امریکا میں داخلے اور ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن فنڈڈ پی ایچ ڈی سکالرشپس کا جھانسہ دے کر فی کس 10ہزار امریکی ڈالر ہتھیائے۔ ملزم نے متاثرین کو ایچ ای سی پاکستان کے نام پر جعلی اور ملفوف دستاویزات فراہم کیں جن کو بعد ازاں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تصدیق پر جعلی قرار دیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 188/26دفعات 420، 468اور 109تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہے۔ کارروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن محمد نعمان کی سربراہی میں کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments