صفائی ستھرائی کے تمام انتظامات کو مکمل رکھا جائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک
اٹک (اے پی پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک و منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی انیل سعید کی زیر صدارت مون سون بارشوں کے۔۔۔
حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی مون سون بارشوں کے پیش نظر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے تمام انتظامات کو ہر لحاظ سے مکمل رکھا جائے اور بارشوں کے دوران کسی بھی علاقے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ فرائض کی ادائیگی میں غفلت کرنے والے ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments