چوآسیدن شاہ،گورنمنٹ پرائمری سکول کا بجلی ٹرانسفارمر چوری

چوآسیدن شاہ،گورنمنٹ پرائمری  سکول کا بجلی ٹرانسفارمر چوری

چوآسیدن شاہ (نمائندہ دنیا) گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک ہجویری، بھون میں بجلی کا ٹرانسفارمر دوسری مرتبہ چوری ہو گیا۔۔۔۔

 ہیڈ ٹیچر کی جانب سے سب ڈویژنل آفیسر واپڈا، کلرکہار کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ 21جولائی 2026کی شب نامعلوم افراد سکول کا سرکاری ٹرانسفارمر چوری کر کے لے گئے جس کے باعث سکول کی بجلی مکمل طور پر بند اور تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں ، سکول میں فوری طور پر نیا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے۔ جبکہ تھانہ کلرکہار میں بھی واقعہ کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے ۔ مقامی شہریوں اور سکول سے وابستہ افراد نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سکول کا سرکاری ٹرانسفارمر دوسری مرتبہ چوری ہوا ہے ، مگر اب تک ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔ انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس روایتی سستی کے بجا ئے سنجیدہ اور مؤثر تحقیقات یقینی بنائے، بعض افراد نے واپڈا کے بعض ملازمین کے ممکنہ طور پر ملوث ہونے کے شبہ کا بھی اظہار کیا ہے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...