اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا اجلاس، 10روز ہ کارکردگی کا جائزہ
مختلف خلاف ورزیوں پر 14فوڈ پوائنٹس سیل 59دکانوں کو 12لاکھ جرمانہ کیا،بریفنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عزیر خان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں فوڈ اتھارٹی کی گزشتہ 10روز کی کارکردگی اکا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر بھر میں فوڈ اتھارٹی کی مجموعی طور پر 4ٹیمز نے کارروائیاں کیں جن میں مجموعی طور پر 625انسپکشنز کی گئیں۔ ٹیمز نے 387امپرومنٹ نوٹسز، 4زبانی وارننگز جاری کیں، مختلف خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 59دکانوں کو 12لاکھ 3ہزار جرمانہ عائد کیا۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 14فوڈ پوائنٹس سیل کیے گئے ۔ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 14 شہریوں کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے کارروائیاں کی گئیں، فوڈ اتھارٹی نے ایک مقدمہ درج اور 3ہزار 557کلو گرام مضر صحت خوراک تلف کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments