گاڑیوں کی آن لائن ٹرانسفر آف اونرشپ کی سہولت فراہم
ہر ہفتہ ایف 9، ہر اتوارکچنار پارک میں بھی موبائل ٹیم موجود ہوگی، ایکسائزحکام
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کو آسان خدمات کی فراہمی کیلئے اپنی آن لائن، موبائل اور ڈور سٹیپ سروسز کو مزید مؤثر بنا دیا ہے۔ ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم کے مطابق شہری ww.islamabadexcise.gov.pk پر موجود آن لائن سروسز کے ذریعے ٹرانسفر آف اونرشپ کیلئے درخواست جمع، گاڑی کی فزیکل انسپیکشن آئی ڈی حاصل، ٹرانسفر فیس اور چالان کی تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔ شہری اپنے موبائل فون میں Pak Appانسٹال کر کے بھی محکمہ ایکسائز کی مختلف سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، شہریوں کی سہولت کیلئے ہفتہ وار تعطیلات کے دوران خصوصی موبائل سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ہر ہفتہ ایف 9پارک اور ہر اتوار کچنار پارک میں شام 4بجے سے 7بجے تک محکمہ ایکسائز کی موبائل ٹیم موجود ہوگی جہاں گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر آف اونرشپ، پوسٹ ٹرانسفر اور دیگر متعلقہ خدمات موقع پر فراہم کی جائیں گی۔ شہری ہیلپ لائن 051-111-383-383پر رابطہ کر کے اپنی اپائنٹمنٹ بک کرا سکتے ہیں جس کے بعد محکمہ کی ٹیم مقررہ وقت پر ان کی رہائش گاہ پہنچ کر مطلوبہ خدمات فراہم کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments