ڈی پی سی اجلاس نہ ہونے پر راولپنڈی پولیس کے ASIمایوس

ڈی پی سی اجلاس نہ ہونے پر راولپنڈی پولیس کے ASIمایوس

محکمہ پولیس میں ساڑھے تین سو سے زائد اسامیاں بدستورخالی ملازمین عرصہ سے ایک ہی رینک میں کام کرنے پر مجبور ،آ ئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

راولپنڈی (خبرنگار) محکمہ پولیس میں 10سال سے ترقی کے منتظر اے ایس آئیز کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ، ڈی پی سی نہ ہونے کی وجہ سے پولیس میں ساڑھے تین سواسامیاں خالی ہیں ، راولپنڈی ترقی سے محروم رہنے والا ڈویژن بن گیا ۔ سال 2016میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر کنفرم ہونے والے تھانیدار دس سال سے ایک ہی رینک میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ان میں مایوسی اور شدید بے چینی پھیلی رہی ہے ۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہی نہیں بلایا جا سکاجبکہ سب انسپکٹرز کی براہ راست بھرتی ہونے سے بھی ترقی کے راستے بند ہو رہے ہیں۔ ڈیپوٹیشن پالیسی کے تحت راولپنڈی ریجن سے اے ایس آئیز کو سپیشل پروٹیکشن یونٹ ، پنجاب کانسٹیبلری اور سی سی ڈی میں ڈیپوٹیشن پر بھجوایا جاناہے جس سے ریجن میں اے ایس آئی کی مزید سیٹیں خالی ہوجائیں گی۔ ترقی کے منتظر پولیس ملازمین نے آئی جی پولیس پنجاب راؤ عبدالکریم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈی پی سی کا اجلاس بلا کر میرٹ پر ترقیاں دی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...