پی ٹی آ ئی کسان ونگ کا زراعت پر وائٹ پیپر جاری کرنیکا اعلان

پی ٹی آ ئی کسان ونگ کا زراعت  پر وائٹ پیپر جاری کرنیکا اعلان

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ نے زراعت کی تنزلی بارے حقائق منظرعام پرلانے کیلئے وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔

، کسان ونگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات خالد نواز سدھرائچ نے ایک بیان میں کہا ونگ کے مرکزی آرگنائزر شیخ وقاص اکرم کی ہدایت پر پی ٹی آئی کسان ونگ کے پالیسی ریسرچ اینڈ پبلیکیشنز ڈویژن نے وائٹ پیپر شائع کرنے کے حوالے سے تمام کسان تنظیموں سے ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔، پاکستان سے متعلقہ زرعی اداروں سمیت عالمی اداروں کی رپورٹس کو بھی دیکھا اور جانچا جائیگا، زراعت اور کسان کی زبوں حالی کے حوالے سے یہ وائٹ پیپر ایک مستند دستاویز ہو گی اور اس میں حقائق پرمبنی تمام معلومات دی جائیں گی، گندم کی پیداوارمیں اضافے، کمی، زیر کاشت رقبے، گندم کی 1947سے لے کرآج تک ہر سال کی پیداوار کو مکمل معلومات اور چارٹس کے ذریعے واضح کیا جائیگا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...