سینئر صحافی شاکر سولنگی کا جواں سالہ بیٹا انتقال کر گیا ،تدفین آج ہوگی

سینئر صحافی شاکر سولنگی کا جواں سالہ  بیٹا انتقال کر گیا ،تدفین آج ہوگی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)سینئر صحافی شاکر سولنگی کا جواں سالہ بیٹا ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگیا، مرحوم حال میں ہی چین سے بیچلر ڈگری لے کر لوٹا تھا۔۔۔

مرحوم کی نماز جنازہ جی سیون میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، بعد ازاں میت آبائی گائوں روانہ کر دی گئی ،جہاں آج تدفین ہوگی ۔ادھر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ،سپیکر سردار ایاز صادق نے شاکر سولنگی کے جوان سال صاحبزادے کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ نوجوان بیٹے کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی سانحہ ہے ، جس کا غم الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...