جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون،8گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون،8گرفتار

آبپارہ، شہزاد ٹاؤن، انڈسٹریل ایریا اور سنبل میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے ۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ گولڑہ ،تھانہ آبپارہ،تھانہ شہزاد ٹاؤن، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ سنبل پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 712 گرام آئس، مختلف بور کے چار عدد پستول معہ ایمونیشن اور دو خنجر برآمد کئے گئے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...