اسلام آباد، 11 مشکوک افراد، 22 موٹر سائیکل تھانے بند
سرچ آپریشنز میں 438افراد، 172گھروں ، 19ہوٹل ،105گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔سرچ آپریشنز کے دوران 438 افراد، 172 گھروں، 38 دکانیں، 19 ہوٹل ،235 موٹر سائیکلوں اور 105 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 11 مشکوک افراد اور 22 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments